گلیکسی ایس 5 کی پہلی ناکامی
نیو یارک (بیورو رپورٹ)سام سنگ گلیکسی آگئی ہے۔ جرمنی کے سکیورٹی ماہرین نے اس
جدید فون کا ”فنگر پرنٹ سکینر“ہی ہیک کرلیا۔جرمنی کے تحقیق کار اس بات پر
کام کررہے تھے کہ وہ کسی طرح سام سنگ گلیکسی کے فنگر پرنٹ سکینر کو ہیک
کر سکتے ہیں کہ نہیں لیکن انہیں چوتھے ہی دن کامیابی مل
گئی۔انہوں نے فنگرپرنٹ کے مولڈ کے ذریعے سکینر کو دھوکہ دے دیا. اسی طرح کی
خامی ایپل آئی فون کے سکینر میں بھی سامنے آئی تھی، جو کہ گزشتہ برس
ریلیز کیا گیا تھا. تحقیق کاروں کو صرف 150پاؤنڈ (25ہزار روپے)خرچ کرنا پڑے
اور انہوں نے فنگر پرنٹ سکینر کا توڑ ڈھونڈ لیا۔ سام سنگ نے تا حال اس
بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا.
0 comments:
Post a Comment