Wednesday, April 2, 2014

شاہد آفریدی نے کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا


پاکستان ٹیم کے آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کیلئے ہر چیلنج قبول کرنے کیلئے تیار ہوں۔

کراچی: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد کراچی ائیر ہورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا پاکستانی بلے بازوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا ہدف مشکل نہیں تھا، بلے بازوں کی منفی سوچ کے باعث ہم ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ہارے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں جلد آئوٹ ہونے کا ریکارڈ ہی بن گیا ہے۔ پریشر میں ہی کھلاڑیوں کا پتہ چلتا ہے۔ پاکستنانی ٹیم کیلئے آخری تین اوورز کافی نقصان دہ ثابت ہوئے۔ شروع کی بیٹنگ کے باعث میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ جس طرح بلے بازوں نے آسٹریلیا کیخلاف کاکردگی دکھائی بالکل اسی طرح ویسٹ انڈیز کیخلاف دکھانی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے پاس ٹاپ پلیئرز ہیں، ان کو ہی کھلانا ہوگا۔ lڑکے یہی ٹھیک ہیں, صرف انھیں لڑانے کا طریقہ آنا چاہیے. مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔ پاکستان ٹیم مستقبل میں بہت اچھا کھیل سکتی ہے۔ کھیل کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرینگے۔ -

0 comments:

Post a Comment




...........................Recent Post.........................




Eat Yogurt And Live long
Armpits Sweat Treatment
.
Indian Mehndi Design
.
Homemade Beauty Tips For Pimple
Dry Skin Care
.
Home Remedies For Back Pain