.پاکستانی سائنسدانوں نے مرغیوں کی نئی نسل تیار کر لی
فیصل آباد: (آن لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانوں نے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جس سے دیسی انڈوں کی پیداوار دوگنی ہو جائے گی۔ جن سے ایک عام دیسی مرغی سے انڈوں کی تعداد 80 سے بڑھ کر ڈیڑھ سو سے تجاوز کر جائے گی۔ یونیورسٹی کے شعبہ اے بی جی میں ڈاکٹر سجاد خان کی زیر نگرانی کام کرنے والے سائنس دانوں نے بہترین پیداواری صلاحیت کے حامل مرغوں کی دیہی سطح پر تقسیم کا پروگرام شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے ایسے مرغے مقامی دیسی مرغیوں کے ساتھ رکھے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر 100 مرغے تقسیم کرنے کی تقریب اقبال آڈیٹوریم کے پہلو میں منعقد کی گئی جہاں پنجاب شوگر کین ریسرچ و ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین نعمان احمد خان اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے مرغبانوں میں مرغے تقسیم کئے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان مرغوں کے ذریعے پیدا ہونیوالی نئی نسل مزید پیداواری صلاحیت کی حامل ہوگی جنہیں مزید خاندانوں میں تقسیم کرکے غربت کے خاتمے اور دیسی انڈوں کی پیداوار بڑھانے میں موثر مدد ملے گی۔ -
0 comments:
Post a Comment