ملک بھر میں یوٹیوب جزوی طور پر بحال کر دی گئی
معروف ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کو پاکستان بھر میں ڈیڑھ سال
پابندی کے بعد جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد بلاک کرنے
کیلئے فلٹرز نصب کر دیئے ہیں اور ملک بھر میں یوٹیوب جزوی طور پر بحال کر
دی گئی ہے۔پاکستان میں پہلی بار یو ٹیوب 22فروری 2008 میں بند کی گئی تھی
لیکن صرف دو دن کے بعد یعنی 24فروری کو کھول دی گئی۔ایک با پھر 20مئی
2010کو پی ٹی اے نے اسلام کے خلاف قابل اعتراض مواد رکھنے کی بناء پر یو
ٹیوب بلاک کر دی تاہم ویب سائیٹ کی جانب سے مواد کو ہٹانے کے وعدے پر
دوبارہ 27مئی 2010کو کھول دی گئی لیکن مغرب اپنی ریشہ دوانیوں سے باز نہ
آیا اور ایک بار پھر اسلام کے خلاف فلم بناکر یوٹیوب پر چڑھا دی گئی۔ تمام
مسلم ممالک میں اس پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا اور 17ستمبر 2012کو
پاکستان میں یوٹیوب بند کر دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یو ٹیوب کو اتنے
لمبے عرصے کے لئے بند کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment