Sunday, March 30, 2014

دنیا کی بڑی ویب سائٹس پاکستانی طالبعلم کی شکر گزار 



لاہور سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ پاکستانی طالبعلم محمد شہزاد نے دنیا کی بڑی ویب سائٹس یاہو، میڈیا فائر، بٹ کاسا سام سنگ اور دیگر کو ہیکنگ کے خطرات سے آگاہ کیا جس سے ان ویب سائٹس کو اپنی سیکیورٹی بہتر کرنے میں مدد ملی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی بڑی ویب سائٹس کی جانب سے نہ صرف 11 سالہ پاکستانی طالبعلم محمد شہزاد کے کام کو سراہا گیا بلکہ اس کی پذیرائی کیلئے مختلف انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ہونہار پاکستانی طالبعلم محمد شہزاد نہ صرف اپنے کام کی بدولت میڈیا فائر سے سرٹیفیکٹ اور فور شیرڈ کی جانب سے پریمیم ممبر شپ اکائونٹ حاصل کر چکے ہیں بلکہ ان کا نام بٹ کاسا کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہو چکا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد شہزاد کا کہنا تھا کہ انھیں مایہ ناز پاکستانی طالبہ عارفہ کریم کے کام سے حوصلہ افرائی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید سیکھنے اور معلومات حاصل کرنے کیلئے میں نے عارفہ کریم فائونڈیشن جانا شروع کیا ہے تاکہ میں مستقبل میں ایک اچھا آئی ٹی ایکسپرٹ بن کر اپنے ملک وقوم کا نام روشن کر سکوں۔ محمد شہزاد مستقبل میں مشغلے کے طور پر بلاگنگ کی طرف بھی جانا چاہتے ہیں۔ -

0 comments:

Post a Comment




...........................Recent Post.........................




Eat Yogurt And Live long
Armpits Sweat Treatment
.
Indian Mehndi Design
.
Homemade Beauty Tips For Pimple
Dry Skin Care
.
Home Remedies For Back Pain